وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشت گردی کےخلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے جبکہ فوجی افسر ان اور جوانوں نے اپنے لہو سے کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔

اس موقع پر شہبازشریف نے7 ڈویژن ہیڈ کوارٹراورپاک افغان سرحد کا دورہ کیاجہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ 7ڈویژن میجر جنرل اظہر عباسی نے وزیراعلی پنجان کو بریفنگ دی تاہم وزیراعلیٰ نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب کا کہناتھاکہ ضرب عضب کے بعد آپریشن ردا لفسادکی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے، وہ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلیوٹ کرتے ہیںاور تاریخ عالم میں ایسی جنگ نہ پہلے لڑی گئی نہ لڑی جائے گی۔








