counter easy hit

بلجیم میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

بلجیم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں تاہم حملہ آور پولیس فائرنگ میں 3 people killed in a firing in Belgianمارا گیا۔

بلجیم کے پراسیکیوٹر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیگئی شہر کے ہائی اسکول کے نزدیک پیش آیا،جب ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر ایک خاتون کو یرغمال بنا کر نزدیکی اسکول میں چھپ گیا ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا جبکہ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی ہلاک ہواتاہم ٹیرر پراسیکیوٹر واقعے کی دہشت گردی کے تناظر میں تحقیقات کر رہے ہیں۔