counter easy hit

رینجرز کے اختیارات میں توسیع ، چودھری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

Chief Minister

Chief Minister

چودھری نثار نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے ہر بار سندھ حکومت نے تاخیر کی۔ غیر ضروری تاخیر سے آپریشن متاثر ہو گا۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا۔ وزیر داخلہ نے خط میں شکوہ کیا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توسیع کے حوالے سے ہر بار حکومتِ سندھ نے تاخیر کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔
چودھری نثار کا کہنا ہے رینجرز نے کراچی میں امن و امان کے قیام اور معمولات زندگی کی بحالی میں کلیدی کرادر ادا کیا۔ خدشہ ہے سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنے میں غیر ضروری تاخیر سے آپریشن متاثر ہو گا جبکہ سول آمڈ فورسز کا جذبہ اور ان کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امن عمل کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا وفاق اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلیفونک گفتگو میں یقین دلایا کہ کراچی میں امن کیلئے ان کی محنت اور کاوشوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ رینجرز اختیارات کی توسیع کیلئے وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتی رہے گی۔