yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اس کام میں ہم مداخلت نہ کریں تو بہتر ہو گا ۔۔۔۔آج جج ارشد ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس نے یہ بات کیوں کہی ؟ جانیے

MH Kazmi August 23, 2019August 23, 2019 1 min read
chief justice, ordered, not, to, intervene, in, the, matter, of, judiciary
Share this:

chief justice, ordered, not, to, intervene, in, the, matter, of, judiciary

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سامنے آ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جج ویڈیو اسکینڈل کا 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ویڈیو مستند اور مضمرات سے متعلق ابھی فیصلہ جاری کرنا بہتر نہیں ہے۔ اس مرحلے پر ہمارا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

جج کا ماضی مشکوک تھا جس کی وجہ سے وہ بلیک میل ہوئے ۔ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے تو اس میں ہماری مداخلت کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ہم ابھی اس حوالے سے فیصلہ نہیں دے سکتے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات پہلے ہی جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر سپریم کورٹ فی الوقت اس مرحلے پر مداخلت نہیں کررہی۔ ویڈیو اسکینڈل میں سرزد ہوئے دیگر جرائم کی تحقیقات دیگر ایجنسیز کا اختیار ہے۔ اگر کوئی کمیشن بنایا جاتا ہے تو اس کا مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سپریم کورٹ نے اس حوالے سے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ خیال رہے کہ جج ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ آج صبح سپریم کورٹ میں سنایا گیا تھا جس کے بعد اب تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ آج صبح 9 بج کر30 منٹ پر سنایا۔ جج ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ آج صبح ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خود پڑھ کر سنایا تھا۔ چیف جسٹس آصف سعید نے کہا کہ کیس کا فیصلہ لکھ دیا ہے جو 5 نکات پر مشتمل ہے۔ ہمارے سامنے 5 نکات لائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کون سا فورم ہے جس پر اس ویڈیو کا فرانزک کیا جائے،اگر ویڈیو اصل ثابت ہوجائے تو اسے کیسے عدالت میں ثابت کیا جاسکتا ہے۔

وہ ویڈیو کس طرح سے میاں نوازشریف کے کیس پراثرانداز ہوسکتی ہے،نواز شریف کی سزا کے لیے کونسی عدالت یا فورم متعلقہ ہوسکتی ہے، ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا معاملہ بھی ہے، جبکہ ایک معاملہ جج کے ضابطہ اخلاق کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے ہم نے اپنے فیصلے میں جج ارشد ملک کے مس کنڈیکٹ کے حوالے سے بھی لکھ دیا ہے۔فیصلے میں تمام پہلوؤں کا جواب دیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے احتسابعدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا ہے تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ آج صبح 9 بج کر30 منٹ پر سنایا۔ فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خود پڑھ کر سنایا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا اور اب سینئیر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جج ویڈیو سکینڈل کے فیصلے کا میاں نواز شریف کی سزا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور سابق وزیراعظم کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جج ویڈیو سکینڈل کے تفصیلی فیصلے پر ایک نظر ڈالی ہے۔صرف اک جملہ اہم ہے کہ اس سے میاں نواز شرہف کی سزا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ اب انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جج ویڈٰیو سکینڈل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھی معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کی جانب سے جج ویڈٰیو سکینڈل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھی معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
imran khan, can, be, prime, minister, till, 2020, or, not, new, prediction, came
Previous Post عمران خان 2020 میں وزیر اعظم ہونگے یا نہیں ؟ پیشگوئی کر دی گئی
Next Post پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع لیکن اسی سال ریٹائر ہونے والے بھارتی آرمی چیف کو کونسا اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ تازہ ترین خبر
army chief, got, extension, but, indian, army, chief, retiring, this, year, is, offered, a, new, important, designation, know, how

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.