اجلاس کے بعد آئی جی آفس کا دورہ بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں دوبارہ سے پولیس ریفارمز پر کام شروع کیا گیا ،اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کو پولیس ریفارمز کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔وزیر اعظم نے آئی جی پولیس سمیت اہم بیوروکریٹس کو ریفارمز مرتب کرنے کی ذمہ داری دی تھی،وزیر اعظم نے ہدایات کی تھیں کہ آئی جی، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور سول سوسائٹی کی مدد سے سفارشات تیار کی جائیں، بہترین سفارشات تیار کر کے پولیس ریفارمز کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے ۔واضح رہے اس سے پہلے پولیس ریفارمز کا مشن سابق آئی جی ناصر درانی کی سربراہی میں ٹیم کوسونپا گیا تھا اور انھیں پنجاب پولیس میں اصلاحات کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔آئی جی پنجاب کے تبادلے کے معاملے پر ناصر درانی نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پولیس اصلاحات کے لیے تشکیل کی گئی ٹیم نے بھی کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ لاہور کے پانچ کلب روڑ پر پولیس ریفارمز کے لئے قائم کیا گیا دفتربھی خالی کردیا گیا تھا۔ناصر درانی کے استعفیٰ پر سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔









