counter easy hit

دعوت نامہ ملتے ہی حیران ہوگیا تھا۔۔!! موٹر سائیکل ضرور چلائیں لیکن ایک بات یاد رکھیئے کہ۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے خواتین وکلاء کو موٹر سائیکل دیتے ہوئے کس خدشے کا اظہار کیا؟ جانیئے

حیدرآباد ( نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گُلزار احمد کا کہنا ہے خواتین بائیک ضرور چلائیں، مگر دوران سفر باتیں نہ کریں، خواتین کا موٹر سائیکل چلانا ایک اچھا کام ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وومن آن ویل کی جانب سے مشترکہ طور پر خواتین وکلا میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد تھے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججز، سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدے داروں سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب میں نے سندھ ہائی کورٹ بار کا دعوت نامہ دیکھا تو حیران ہوا کہ خواتین کیسے دو پہیوں پر چلیں گی؟ تاہم خواتین کو بھی موٹر سائیکل چلانی چاہیے یہ ایک اچھا آغاز ہے۔چیف جسٹس یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، خواتین مکمل ٹریننگ کے بعد ہی موٹر سائیکل چلائیں، خواتین کو باتیں کرنے کی عادت ہے مگر موٹرسائیکل چلانے کے دوران باتیں کرنے سے پرہیز کریں۔

CHIEF JUSTICE OF PAKISTAN JUTICE GULZAR AHMED

YOUNG FEMALE LAWYER RIDING BIKE AFTER RECIVED FROM CHIEF JUSTICE

CHIEF JUSTICE OF PAKISTAN ADDRESSED TO THE CEREMONY TO SPREAD AWARENESS IN WOMEN TO RIDE THE BIKE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website