counter easy hit

امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما کا خصوصی پیغام جاری۔۔۔ کامیڈی کنگ کی شاندار خوبی بیان کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ خان 70 برس کی عمر میں مداحوں کو داغِ مفارقت دے گئے، انہوں نے کئی دہائیوں تک سرحد کے دونوں طرف کروڑوں دلوں پر اج کیا، ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے جن میں بھارتی کامیڈین کپل شرما بھی شامل ہیں۔
سونی ٹی وی چینل پر ’دی کپل شرما شو‘ کے نام سے بھارت کا معروف ترین کامیڈی شو کی میزبانی کرنے والے کپل شرما نے امان اللہ خان کے انتقال پر اپنے بیان میں کہا کہ امان اللہ خان صرف ایک عظیم فنکار ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک لیجنڈ تھے، وہ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جس کا دل بہت بڑا تھا، انہوں نے بہت سے فنکاروں کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کیا۔ کپل شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’ خان صاحب کوئی بھی آپ کے خلا کو پر نہیں کرسکتا، ہم آپ کو یاد رکھیں گے، آپ کی روح کو سکون ملے۔‘

KAPIL SHARMA TWEET ON DEATH OF AMAN ULLAH KHAN

KAPIL SHARMA FILE PHOTO

KAPIL SHARMA MESSAGE ON DEATH OF AMAN ULLAH KHAN LEGEND OF PAKISTANI COMEDY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website