counter easy hit

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی اوور سیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت یقین دہانی

لندن: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی شاہ نے کہا ہےکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کےمقدمات ترجیحی بنیادوں پرنمٹا رہے ہیں ،تیز ترین انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

Chief Justice Lahore High Court's timely assurance of justice to overseas Pakistanisلندن میں ورلڈ کانگرس فار اوور سیز پاکستان کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ انکا کہنا تھا کہ شخصیات نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں، عدلیہ کیلئے غریب اور امیر برابر ہیں جبکہ ہر ایک کو یکساں انصاف پہنچانا سب سے اہم ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےبتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے علیحدہ عدالتیں قائم کردی ہیں ، دیا ر غیرمیں مقیم پاکستانیوں کے مقدمات چھ ماہ میں حل کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔