counter easy hit

چیف جسٹس نے مری میں غیرقانونی تعمیرات کی فہرست طلب کرلی

سپریم کورٹ نے مری میں غیرقانونی تعمیرات کی فہرست طلب کرلی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ بلڈوزر کرائے پر لیں اور 5 روز میں غیرقانونی تعمیرات ختم کریں۔

Chief Justice asked for a list of illegal construction projects in Mureeمری میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کی جارہی ہے جس میں  جیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر مری سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی عمارتیں گریں گی یا آپ گریں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مال روڈ جوانی میں بھی دیکھا ہے اور بڑھاپے میں بھی ، جن کے دور میں یہ غیرقانونی تعمیرات ہوئیں ان کے نام بھی دیں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ غیرقانونی تعمیرات ضلعی انتظامیہ کی آشیرباد سے ہوئی ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ یہ تعمیرات کس کی ہیں؟ اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر حکم دیا کہ مری میں غیرقانونی تعمیرات کی تمام تفصیلات آج ہی دیںاور بتائیں کہ مری میں غیرقانونی تعمیرات ہوئی ہیں یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا تھا کہ مری میں 2003 سے یہ غیرقانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔