counter easy hit

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 4 فوجی جوان شہید

The unprovoked firing of the Indian Army, 4 young soldiers martyrلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جنڈروٹ، کوٹلی سیکٹرز پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جب پاک فوج کے جوان مواصلاتی نظام کی مرمت کے کام میں مصروف تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئےاور دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔