counter easy hit

مرغ چنے

اجزاء
چکن —- ایک کلو
سفید چنے (ابلے ہوئے) —- ایک پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا —- دو کھانے کے چمچ
نمک —- حسب ذائقہ
پیاز ( باریک کٹی ہوئی ) —- دو عدد درمیانی
ٹماٹر ( چوکور کٹے ہوئے ) —- تین عدد درمیانے
کالی مرچ پسی ہوئی —- ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا —– ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ —– ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی —– ایک چائے کا چمچ
بناسپتی گھی —- آدھی پیالی

ترکیب
دیگچی میں بناسپتی گھی کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لیے ہلکا سا گرم کر کے پیاز سنہرا فرائی کر لیں-
پھر ادرک٬ لہسن اور کالی مرچ ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں-
نمک٬ دھنیا٬ زیرہ٬ ہلدی اور چکن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ بناسپتی علیحدہ سے نظر آنے لگے-
چنے ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک پکائیں

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔