counter easy hit

پنجابی کڑھی

اجزاء

دہی ۔۔ 2/1 کلو
چھاج ۔۔ 2/1 لیٹر
بیسن ۔۔ 250 گرام
ہلدی ۔۔ 1 چائےکا چمچہ
نمک ۔۔ 1 چائےکا چمچہ
کٹی لال مرچ ۔۔ 1 کھانے کا چمچہ
میتھی دانہ ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچہ

تڑکا لگانے کے اجزاء
لہسن کے جوے ۔۔ 6 عدد
گول مرچ ۔۔ 6 عدد
کڑھی پتے ۔۔ 6 عدد
تیل ۔۔۔ 2/1 کپ
زیرہ ۔۔1 چائےکا چمچہ

پکوڑے بنانے کے اجزاء
بیسن ۔۔ 250 گرام
کٹی پیاز ۔۔ 1 عدد
زیرہ ۔۔ 1 چائے کا چمچہ
پسی لال مرچ ۔۔ 1 چائے کا چمچہ
نمک ۔۔ 2/1 چائے کا چمچہ
تیل ۔۔ حسب ضرورت

ترکیب
2/1 کپ میں تیل گرم کر کے 1 کھانے کا چمچہ میتھی دانہ ڈال دیں۔ جب خوشبوں آنے لگے تو اس میں ایک کھانے کا چمچہ کٹی لال مرچ، ایک چائے چمچہ ہلدی اور اور ایک چائے چمچہ نمک ڈال کر بھونیں۔ پھر آدھا لیٹر چھاج اور 250 گرام بیسن اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اور ڈش میں ڈال کر آدھے گھنٹے ہلکی آنچ ہر پکنے دیں۔ اب پکوڑے بنا نے کے لئے 250 گرام بیسن، ایک چائے چمچہ زیرہ، ایک چائے پسی لال مرچ، آدھا چائے کا چمچہ نمک اور ایک عدد کٹی پیاز کے پکوڑے بنا کر تیل میں تل لیں۔ جب کڑھی پک جائے تو اس میں بنائے ہوئے پکوڑے ڈالیں۔ آخر میں آدھا کپ تیل گرم کر کے 6 عدد لہسن کے جوے، 6 عدد گول مرچ، ایک چائے چمچہ زیرہ اور 6 عدد کڑھی پتوں کع فرائی کریں اور کڑھی پر ڈال دیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔