counter easy hit

کل احتجاج مزیدوسعت اختیار کریگا، چیئرمین کیمسٹ کونسل

چیئرمین کیمسٹ کونسل باسط عباسی کا کہنا ہے کہ کل احتجاج مزیدوسعت اختیار کرے گا،احتجاج جتنےدن بھی ہوگا ثابت قدم رہیں گے۔چیئرمین کیمسٹ کونسل باسط chemists, and, druggist, association, announced, the, prolonged, protests, again عباسی، چیئرمین پنجاب کیمسٹس اینڈڈرگسٹس ایسوسی ایشن زاہدبختاوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔اس موقع پر زاہدبختاوری کا کہنا تھا کہ آج پورےپاکستان میں منظم اندازمیں سوگ منایاگیا،کل ہماری تحریک کاتیسرادن ہوگا، حکومت کوبھرپورپیغام جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، ڈرایا جا رہا ہے، ہم ڈرنے والے نہیں،گرفتاری کاشوق ہے توحکومت پنجاب آز مالے، اس پر ردعمل سخت ہوگا۔زاہد بختاوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت افواہیں پھیلارہی ہے لیکن تحریک جاری رہے گی،پنجاب کے تمام عہدیداروں سے اپیل ہے کہ کل میدان میں اتریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website