counter easy hit

وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Chehlum security: Ban on pillion riding in Karachi; mobile service to be suspended in cities

Chehlum security: Ban on pillion riding in Karachi; mobile service to be suspended in cities

وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل اور خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کےمطابق 21نومبر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پورے سندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں موبائل فون سروس دن 12 بجےسے رات10 بجے تک اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس دن 12 بجے سے رات 6 بجے تک بند رہے گی۔

خیبرپختونخوا کے چار اضلاع پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12بجے بند کردی جائے گی۔ پشاور میں موبائل فون سروس رات10، کوہاٹ میں رات9، ٹانک میں رات7 بجے اور ڈی آئی خان میں موبائل فون سروس رات 6بجے بحال کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا اور موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے باقی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website