counter easy hit

چوہدری شبیر بھدرکی نماز جنازہ آبائی گاوں بھدر میں ادا کر دی گئی

Chaudhry Shabir Bhaddar

Chaudhry Shabir Bhaddar

پاک پریس کلب فرانس کے صدر چوہدری شبیر بھدر انتقال کر گئے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر اور اے آر وائی نیوز کے فرانس سے بیورو چیف چوہدری شبیر بھدر ہارٹ اٹیک سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔چوہدری شبیر بھدر گزشتہ کئی دہائیوں سے فرانس میں مقیم تھے ۔اورلی ائیر پورٹ پیرس پر اپنی ڈیوٹی دیتے تھے آج کل چوہدری شبیر بھدر ریٹائر منٹ کی زندگی گزار رہے تھے ۔پاک پریس کلب فرانس سمیت پاکستانی کیمونٹی فرانس کو چوہدری شبیر بھدر کی وفات پر شدید دھچکا لگا ہے ۔۔پاک پریس کلب فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری رضا ۔نائب صدر مرزا خالد بشیر ۔بابر مغل ۔عاصم ایاز آرائیں ۔اور دوسرے صحافیوں نے چوہدری شبیر بھدر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
پاک پریس کلب فرانس کے صدر چوہدری شبیر بھدرکی نماز جنازہ آبائی گاوں بھدر میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔فرانس سمیت یورپ بھر سے پاکستانی کیمونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر چوہدری شبیر بھدرجو گزشتہ روز گجرات کے نواحی موضع بھدر میں ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے تھے کی نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں رشتہ داروں ،مقامی سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماوں کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں چوہدری شبیر کوٹلہ ایم پی اے ۔چوہدری لیاقت علی بھدر سابق ایم پی اے ۔چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں ۔چوہدری تاج دین سکھیرا۔چوہدری محمد اکرم وسن ۔چوہدری شریف وسن ۔چوہدری صفدر برنالی ،چوہدری یونس بر نالی  ،عبدالغفور مرزا ۔چوہدری سہیل بھدر ۔چوہدری سجاد خاں ۔چوہدری ریاست علی فرانس ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔