counter easy hit

چوہدری سلیم لنگڑیال ، گزشتہ روز ڈی او سی گجرات احمد رضا سراء سے ان کے آفس میں ملاقات کی

Chaudhry Saleem Langria

Chaudhry Saleem Langria

گجرات( انور شیخ سے)پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے کوارڈینٹر چوہدری سلیم لنگڑیال ، صدر چوہدری اعجاز حسین پیارا اور چوہدری نزاکت حسین نے گزشتہ روز ڈی او سی گجرات احمد رضا سراء سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران اوورسیز کے مسائل کے متعلق ڈی او سی کو آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ڈی او سی گجرات احمد رضا سراء نے اوورسیز الائنس فورم کے عہدیداروں کو مسائل کے حل کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک میں پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور جو پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اوورسیز الائنس فورم کے عہدیداران نے ڈی او سی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر گجرات پریس کلب کے صدر انور شیخ، گروپ لیڈر عثمان طیب ، وحید مراد مرزا، ظہیر مرزا ، راجہ شہزاد اور رانارزاق بھی موجود تھے