counter easy hit

حکومتی پالیسیوں کی بدولت عوام قرضوں میں جھکڑی ہوئی ہے، چوہدری سجاد ڈوگہ

Chaudhry Sajjad dugh

Chaudhry Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)حکومتی پالیسیوں کی بدولت عوام قرضوں میں جھکڑی ہوئی ہے،گیس سمیت دیگر بحرانوں کے سبب عوام پہلے ہی نکو نک ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چرا کر اقتدار پر مسلط ہونیوالے غاصب حکمرانوں کو ملک و قوم کے مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں ان کی تمام تر سرگرمیاں ذاتی مفادات کے حصول اور اقرباء پروریوں پر مرکوز ہے،اس لئے ان سے توقعات وابستہ رکھنا بے سود ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق پاکستان کے مفلوک الحال عوام کو کرپٹ ،غاصب اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی،گزشتہ تین سالوں میں حکمران جماعت نے عوام کے ساتھ کیا ہوا ایک وعدہ پورا نہیں کیا ۔