counter easy hit

نیب کو دباؤ میں لا کر پنجاب میں کام سے روکا جا رہا ہے، ابرار کیانی

Abrar

Abrar

پیرس(عمیر بیگ)نیب کو دباؤ میں لا کر پنجاب میں کام سے روکا جا رہا ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے جبکہ وزیر اعلیٰ کیلئے نیا ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ نیب کے خلاف پنجاب کے حکمران میدان میں آ گئے ہیں اور دباؤ ڈال کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں ہیں، نیب پر تنقید کرنے والوں کو عوام بخوبی پہچان چکے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو اورنج لائن پراجیکٹ پر قرض ملنے پر جشن مناتے ہیں اور مبارک باد وصول کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ کیلئے ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے ،اس نئے ہیلی کاپٹر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری کس نے دی ہے،؟ غریب عوام کا پیسہ اتنی بے دردی سے خرچ کرنا کہاں کا انصاف ہے