counter easy hit

چوہدری نثار علی خان کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا ٹکٹ جاری

این اے 63 ٹیکسلا، چوہدری نثار علی خان کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا ٹکٹ جاری
Chaudhry Nisar Ali Khan released the Pakistan Muslim League-Nawaz ticketاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان مسلم لیگ نواز نے چوہدری نثار علی خان کو این اے 63 ٹیکسلا سے پارٹی ٹکٹ جاری کرد یا ہے، چوہدری نثار قو می صوبائی اسمبلی کے 2،2حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن نے سینئیر رہنما چودھری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ اتوارکے روز کیا گیا مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری نثار علی خان کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے گے۔واضح رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ ضلع اٹک میں این اے 59، راولپنڈی میں پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اپنی پارٹی ن لیگ سے اختلافات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بات بہت بے چینی کی وجہ بنی رہی تھی کہ چوہدری نثار اگلا انتخاب کس پارٹی سے لڑیں گے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بھی انھیں پارٹی شمولیت کی دعوت مل گئی تھی۔ تاہم چوہدری نثار نے اس سلسلے میں مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا۔یاد رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں کہ گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے بیانات پر اختلاف رکھتے ہوئے کئی رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔