counter easy hit

مک مکا کی سیاست نے قوم کو اندھیروں میں دکھیل دیا ہے،چوہدری منیر وڑائچ

 Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)مک مکا کی سیاست نے قوم کو اندھیروں میں دکھیل دیا ہے،موجودہ حکمرانوں کی ناکامیاں ان کی سیاسی موت ثابت ہونگی، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ اہم قومی امور پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا رویہ مایوس کن ہے،جس کی وجہ سے قوم مکمل طور پر مایوس ہو کر چوہدری برادران کی طرف دیکھ رہی ہے،مک مکا کی سیاست نے قوم کو اندھیروں، محرومیوں ، غربت،و بیروزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ،انہوں نے کہا حکومت نے اداروں کے بعد سرکاری اراضی کو بھی اونے پونے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے،موجودہ حکمران مزید برسراقتدار رہے تو ملک ہی فروخت کر دیں گے۔