counter easy hit

کرپشن کے سرطان نے قومی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، عبدالرؤف ڈوگہ

, Abdul dugh

, Abdul dugh

پیرس(عمیر بیگ)کرپشن کے سرطان نے قومی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،نا انصافی اور کرپشن کے خاتمہ تک پائیدار امن کا خواب حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتا ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایک چپڑاسی اور کلرک سے لیکر اعلیٰ افسران تک کوئی بھی کام بغیر رشوت پایہ تکمیل تک پہنچانا ناممکن ہو چکا ہے ،سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نیم سرکاری و پرائیویٹ ادارے بھی کرپشن کی لپیٹ میں ہیں،جب تک ملک سے کرپشن اور نا انصافی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ،اس وقت تک پائیدار امن کا خواب حقیقت کا روپ نہیں دھا ر سکتا،موجودہ حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے اور جھوٹ کا سہارا لیکر کرپشن میں رنگ گئی ہے ،ان سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔