counter easy hit

پاک فوج نے دہشتگردوں کا صفایا کردیا، چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)شوال کو دہشت گردوں سے پاک کر کے پاکستان کا پرچم لہرانا پاک فوج کا عظیم کارنامہ ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دنیا کی مشکل ترین گوریلا جنگ میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شوال دہشت گردوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن پاک فوج کی جرات مندانہ اور دلیرانہ کارروائیوں کے باعث دہشت گرد نیست و نابود ہوگئے اور پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔