counter easy hit

حکمرانوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا ،چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)کرپشن ختم کئے بغیر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ریاست بنانے کا خواب پو را نہیں سکتا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانامہ لیکس الزامات کا جواب دینے کی بجائے کہانیاں سنا کر وقت برباد کیا۔ اب اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر آنے اور حکمرانوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کے سوا اور کوئی آپشن باقی نہیں۔ کرپشن کا ناسور ختم کئے بغیر پاکستان کو خوشحال ریاست بنانے کا خواب پو را نہیں ہو گا۔