counter easy hit

حکومت پاناما لیکس بارے لوگوں کو حقائق تک رسائی دے :چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس کے انکشافات کے حوالہ سے سپریم کورٹ وزیر اعظم کے خلاف از خود نوٹس لے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کا یہ مطالبہ کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے حوالہ سے سپریم کورٹ وزیر اعظم کے خلاف از خود نوٹس لے اور تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم اور ان کی فیملی سے کیا جائے اصولی اور خوش آئند ہے۔ حکومت لوگوں کو حقائق تک رسائی کا حق دے۔مسلم لیگ ق لوٹ مار کے کلچر کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کے لئے کوشاں رہے گی۔