counter easy hit

پاناما لیکس نے میاں براد ران کو بے نقاب کردیا :چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس (عمیر بیگ)وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیکر قوم کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں،ناما لیکس کے انکشافات نے میاں برادران کے چہروں کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف فوری طور پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں سے استعفیٰ دیکر قوم کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔