counter easy hit

ایم این اے کے بغل بچے کائرہ خاندان کیخلاف بیان دینے سے پہلے اپناقددیکھیں،چوہدری مدثرعارف

Chaudhry mdsraarf

Chaudhry mdsraarf

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ایم این اے کے بغل بچے کائرہ خاندان کیخلاف بیان دینے سے پہلے اپناقددیکھیں،کائرہ خاندان کیخلاف بیان بازی آسمان پرتھوکنے کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہارنومنتخب کونسلرچوہدری مدثرعارف سیداگول نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ کائرہ خاندان کا سیاسی قدایک پہاڑکی مانندہے ان کی طرف پھینکاجانے والاپتھران کے قدمیں مزیداضافے کا سبب تو بن سکتاہے کمی نہیں کرسکتا،ن لیگی کارکنوں کی بیان بازی ’’ آپ چنگی ہے نئیں تے دوسرے نوں چنگاکہہ نہیں سکدی‘‘ کے مترادف ہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ کائرہ خاندان ضلع گجرات میں تعمیروترقی اور عوامی خدمت کا رول ماڈل ہیں ،انکا مقابلہ کرنا’’شیخ چلیوں ‘‘ کے بس کی بات نہیں۔