counter easy hit

چودھری مقصود رانجھا کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر تحریک انصاف فرانس میں شمولیت، شاندار اعشایہ جلسے کی صورت اختیار کر گیا

فرانس کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چودھری مقصود رانجھا کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کے اعزاز میں ایک شاندار اعشایہ کا اہتمام کیا جو کہ بعد ازاں جلسے کا رخ اختیار کر گیا انہوں نے اس موقع پر بمع اپنی برادری و دیگر ساتھیوں سمیت باضابطہ تحریک انصاف فرانس میں شمولیت کا اعلان کیا
اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ھوئے چودھری مقصود رانجھا نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے عمران خان کے نظریہ اور دیانتداری سے متاثر تھے اور سمجھتے تھے کہ ایک نیا پاکستان بنانے کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا بہت ضروری ہے اس لئے وہ بلا مشروط تحریک انصاف میں شامل ھوئے ہیں اور ان سے تحریک انصاف کی بہتری کے لیے جو بھی ہو سکا وہ ضرور کریں گے اس موقع پر تقریب کی نظامت تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے کی اور چودھری مقصود رانجھا کو تحریک انصاف فرانس میں خوش آمدید کہتے ھوئے کہا کہ آپ جیسے اچھے لوگوں کی اس پارٹی اور ملک کو بہت ضرورت ہے تحریک انصاف فرانس کے الیکٹڈ نائب صدر اصغر برہان نے تمام شرکا کو یوم تاسیس کی مبارک بعد دیتے ھوئے کہا کہ ان کی عرصہ دراز سے خواہش تھی کہ چودھری مقصود رانجھا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں اور آج ان کی باضابطہ شمولیت اور اتنے شاندار جلسہ کرنے پر انھیں دل کی گہرایوں سے مبارکباد دیتا ہوں

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے تحریک انصاف فرانس و یورپ پنچایت کے چیرمین مشتاق خان جدوں نے مقصود رانجھا کی پارٹی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر ملک اسلم برہان نے اپنی جانب سے اور اپنی پوری برادری کی جانب سے چودھری مقصود رانجھا کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا یاد رہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے تحریک انصاف یورپ کے رہنما میاں طارق جاوید خصوصی طور پر لندن سے تشریف لیے تھے

تقریب سے دیگر مقررین جن میں پارٹی کی سینئر قیادت راجہ محمد عجب،خالد پرویز چودھری،عارف مصطفائی،اشفاق چودھری،ملک اسلم برہان،اعظم برہان،فاروق گورایہ ،وومن ونگ سے آصفہ ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر شرکا میں ناصرہ فاروقی،مرزا آصف جرال،سید ظریف شاہ،محمد طارق،حاجی ابرار لہری،عاطف مجاہد،کاشف خلیل،ندیم کلیار،مبارک خان جدوں,عاکف غنی،آصف جاوید ،جمال احمد،صفدر برہان،ظفر اقبال،لالہ برہان ،،جبکہ خواتین ونگ سے ناصرہ خان،شاہدہ امجد،شبانہ چودھری،مہناز ریاض،آتقہ شبیر،نیناں خان،طاہرہ سحر،شہلا رضوی ،صائمہ بابری،قیصرا عنایت،سومیہ بابری و دیگر نے شرکت کی

تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی