counter easy hit

مسلم لیگ کی جدوجہد کو نئی جہت عطا کرنے والے اورہمیشہ کلمہ حق کہنے والے قائد شہید ملت چوہدری ظہور الہی شہید کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری اقبال خونن

مسلم لیگ کی جدوجہد کو نئی جہت عطا کرنے والے اورہمیشہ کلمہ حق کہنے والے قائد شہید ملت چوہدری ظہور الہی شہید کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری اقبال خونن

پیرس (یس اردو نیوز) شہید ملت چوہدری ظہور الہی شہید کی 37ویں برسی کے موقع پر سینئر راہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری اقبال خونن نے کہا کہ بطور طالب علم لیڈر چوہدری ظہور الٰہی شہیدسے قریبی تعلق تھا وہ حقیقی معنوں میں مسلم لیگی راہنما اور عوام دوست شخصیت تھے، انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر مسلم لیگ کے پروگرام کو نئی جہت دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن چوہدری ظہور الٰہی شہیدکے وارث ہیں،

انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہیدنے ہمیشہ کلمہ حق کہا ،انہوں نے تحریک ختم نبوت میں جرات مندانہ کردارادا کیا، چوہدری ظہور الٰہی شہیدکا خاندان ظلم کے خاتمے، مظلوم کی حمایت اور خدمت انسانیت میں پیش پیش رہتا ہے ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہیدکے نہ صرف اصل وارث ہیں بلکہ ان کے مشن اور پیغام کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہیدکے پیغام اور ویژن کے مطابق مسلم لیگ کی ازسر نو تنظیم کی جائے گی ۔

chaudhry iqbal khunan, senior, leader, pmlq, france