counter easy hit

چوہدری امتیاز کی دعوت پر چوہدری ثاقب بادالونا میں یوم پاکستان کے پروگرام میں شرکت کریں گے

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاک فیڈریشن سپین کے سابق صدر چوہدری ثاقب طاہر کے مطابق وہ چوہدری امتیاز آف لوراں کی دعوت پر بادالونا میں یوم پاکستان کے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، چوہدری امتیاز آف لوراں کی کمیونیٹی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

ہم ان کی کاوشوں کے معترف ہیں۔۔۔۔۔۔ یوم پاکستان کی تقریب 22 مارچ کو شام 5بجے قرطبہ ریسٹورنٹ سانت آدریا میں ہو گی۔

جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ اور ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری ہوں گے۔