counter easy hit

علاقے میں کائرہ خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں , چوہدری عمران اشر ف گجر

TTIP

TTIP

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت وی آئی پی کار پارکنگ لالہ موسیٰ چوہدری عمران اشر ف گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں کائرہ خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ ، سابق صوبائی وزیر چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے جتنے ترقیاتی کام کروائے اسکی مثال ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے چوہدری عمران اشرف گجر نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 106حلقہ پی پی 112کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا سہرا کائرہ خاندان کے سر ہے ہمیں کائرہ خاندان پر فخر ہے انشاء اللہ ہم کائرہ خاندان کی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے