counter easy hit

بھارتی مظالم تحریک آزادی کشمیر دبا نہیں سکتے ، ھاجی اسلم چوہدری

Chaudhry Aslam hajy

Chaudhry Aslam hajy

پیرس(نمائندہ خصوصی)بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتے ، کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت قابل تعریف اور قابض فوج کے مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا عوامی تحریک کشمیری عوام کو آزادی کے لیے جنگ لڑنے پر سلا م پیش کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور عالمی برادری کو یہ مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے پر مجبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے