counter easy hit

چوہدری اختر علی چھوکر کلاں نے ممتاز ترقی پسند دانشور افتخار احمد بھٹہ (صدر انجمن ترقی پسند مصنفین) کی عیادت کی۔

Chaudhry Akhtar

Chaudhry Akhtar

گجرات(صغیراحمدقمر) ممتاز سماجی رہنمابانی چیئرمین سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات چوہدری اختر علی چھوکر کلاں نے ممتاز ترقی پسند دانشور افتخار احمد بھٹہ (صدر انجمن ترقی پسند مصنفین) کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ افتخار بھٹہ کی سماجی صحافتی ثقافتی شعور کو اجاگر کرنے کی خدمات اور تحریری و تخلیقی جدوجہد کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے گجرات کی ادبی اور سماجی تنظیموں کو متحرک رکھنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ جس میں حلقہ ارباب ذوق حلقہ ارباب شعور سٹیزن فرنٹ نے تھنکرز فورم اور اطہر ٹرسٹ لائبریری شامل ہیں۔انکی فکر انگیز تحریروں کو ملک کے دانشور حلقوں میں پذیرائی حاصل ہے۔ چوہدری اختر علی نے افتخار بھٹہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء پرویز اختر پگانوالہ چیئرمین یونین کونسل چوہدری شہر یار بھدر انچارج رجسٹریشن اتھارٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد حنیف لائنز کلب ممتاز سماجی رہنما سید باقر رضوی ‘ ملک جاوید اختر صددر انجمن تاجران گجرات ممتاز صحافی لیاقت قادری‘ عارف علی میر ایڈووکیٹ نے بھی عیادت کی اس موقع پر ممتاز کالم نگار پرویز اقبال اور ڈاکٹر عثمان علی بھٹہ بھی موجود تھے۔