counter easy hit

چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ سے تعلق سیاسی نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمات کی وجہ سے ہے،

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ سے تعلق سیاسی نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمات کی وجہ سے ہے عوام دوستی کی وجہ سے اہلیان یوسی قصبہ ان کے لیے دیدہ دل فرش راہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری تنویر آف فیض پور نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ماضی میں سیاستدانوں نے ووٹ کے لیے عوام کو ایسے خواب دیے جن کی تکمیل آج تک ممکن نہ ہوئی نا امیدی کے دور میں ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ عوام کے لیے روشنی کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں جنہوں نے عوام کو ان کا حق دیا اورالیکشن میں کیے وعدوں کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہیںآج این اے 107 میں تعمیرو ترقی ترقیاتی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور تمام علاقوں میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں اگر یو کہا جائے تو غلاط نہیں ہوگاکہ کوٹلہ برادر ان تعمیرو ترقی کے کاموں کے ذریعے پورے حلقے میں عوام کی بے لوث خدمات کی تاریخ رقم کررہے ہیں الیکشن میں کیے وعدء پورے کرنے پر کوٹلہ برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں