counter easy hit

چوہدری عبدالغفار مرہانہ سٹیزن پولیس کمیٹی گجرات کے اوورسیز سیل کے کوارڈینیٹر برائے سپین مقرر

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سپین کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت چوہدری عبدالغفار مرہانہ سٹیزن پولیس کمیٹی گجرات کے اوورسیز سیل کے کوارڈینیٹر برائے سپین مقرر۔

تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی گجرات کے چیئر میں چوہدری اختر چھوکرکلاں اور ان کی ایگزیکٹو باڈی نے دنیا بھر سے اوورسیز سیل کے لئے جن شخصیات کے نام حکومت پنجاب کو دیئے تھے ان میں سپین کے لئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کا نام دیا گیا تھا جس کے لئے انہیں سپین کا کوارڈینیٹر مقر رکیا گیا۔

چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چوہدری اختر آف چھوکر کلاں اور ان کی ایگزیکٹو باڈی نے جو اعتماد کرتے ہوئے مجھے ذمہ داریاں سونپی ہیں میں ان ذمہ داریوں کو احسن انداز سے نبھانے کی بھر پور کو شش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ سپین بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ضلع گجرات منڈی بہاوالدین اور ان کے گردونواح اضلاح یا پنجاب کے کسی بھی ضلع میں پولیس یا کسی بھی انتظامی امور کے ادارے سے کوئی کام ہوگا تو وہ ہمیں درخواست سے سکتا ہے۔

ہم وہ درخواست اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور اس درخواست پر مکمل کاروائی ہونے تک اس کا پیچھا کریں گے جب تک کو وہ جائز کام مکمل نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اووسیز سیل سپین کے لئے ہم اپنی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان بہت جلد کریں گے اور اس ایگزیکٹو باڈی میں وہ نام شامل ہونگے جو صدق دل سے کمیونٹی کی فلاح کا کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر راجہ بشارت علی، میاں ذاکر عباس، فیصل سعید وڑائچ، چوہدری عمران چھوکر کلاں، اسد اکبر جوڑا، راجہ رفیق، حق نواز چوہدری، مرزا ندیم بیگ، ارشد وحید گجر، شیخ عتیق شہزاد، مدثر بٹ اور دوسرے بہت سے پاکستانیوں نے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کو سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے اوورسیز سیل کا سپین کے لیے کوارڈینیٹر بنائے جانے پر انہیں مبارک باد دی۔