counter easy hit

پاسپورٹ کی وصولی کیلئے آپ کسی بھی کورئیر سروس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ زاہد مصطفی اعوان

Pakistan Passport

Pakistan Passport

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاسپورٹ کی وصولی کیلئے آپ کسی بھی کورئیر سروس مثلاً ایم آر ڈبلیو، یا ڈی ایچ ایل وغیرہ کی خدمات دو طرفہ کوریئر چارجز کی ادائیگی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ :

1۔ سب سے پہلے اس بات کو کنفرم کر لیں کہ آپ کا پاسپورٹ پاکستان سے تیار ہو کر آگیا ہے اور اس کا ٹوکن نمبر قونصلیٹ کے فیس بک پیج پر پوسٹ کردیا گیا ہے۔

2۔ اپنا اصل ٹوکن اور پرانا پاسپورٹ متعلقہ کوریئر سروس کے حوالے کرکے انہیں ہدایت کردیں کہ وہ آپ کا نیا پاسپورٹ قونصلیٹ سے صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان وصول کرکے آپ کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچا دے۔

3۔ اگر گمشدہ پاسپورٹ کا کیس ہے تو اصل ٹوکن کے ساتھ پاسپورٹ گمشدگی کی رپورٹ کی کاپی ساتھ بھیجیں۔
اس طرح آپ کو پاسپورٹ کی وصولی کیلئے قونصلیٹ آنے اور انتظارکی زحمت اٹھانی نہیں پڑے گی۔