counter easy hit

چوہدری عباس کے انتقال پر چوہدری منیر احمد وڑائچ کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Ch Munir Ahmed Warraich

Ch Munir Ahmed Warraich

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدرچوہدری منیر احمدوڑائچ بھاگووالیہ نے پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری عباس جو کہ گذشتہ دنوں سے پاکستان گئے ہوئے تھے وہاں ان کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

چوہدری منیر احمدوڑائچ بھاگووالیہ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔