counter easy hit

چارسدہ : منی خیل میں دہشت گردوں کی سکول وین پر فائرنگ

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (یس ڈیسک) چارسدہ کے علاقے منی خیل میں نامعلوم دہشتگردوں نے سکول وین پر فائرنگ کر دی جس سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔

سکول وین معمول کے مطابق صبح کے وقت طالبعلموں کو سکول لے کر جا رہی تھی کہ منی خیل کے قریب پہلے سے گھات لگائے ہوئے دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔

فائرنگ سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، زخمی ہونے والی طالبہ کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا گھیرائو کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس فائرنگ کا ٹارگٹ وین کا ڈرائیور تھا لیکن طالبہ فائرنگ کی زد میں‌ آگئی جسے ہاتھ پر گولی لگی ہے , ہسپتال میں‌ طالبہ کا علاج جاری ہے۔