counter easy hit

کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو رحیم داد ساتھی سمیت ہلاک

Hood Killed

Hood Killed

کندھ کوٹ (یس ڈیسک) خیر شاہ میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں بدنام زمانہ رحیم داد سمیت 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز اور پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کندھ کوٹ کے علاقے خیر شاہ میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو رحیم داد اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک جب کہ اس کے 4 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضےسےکلاشنکوفیں، راکٹ اور سیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔