counter easy hit

چارسدہ : 4افراد کاقتل ،وجہ والدہ کی افغانستان فروخت

Charsadda killing 4 people,

Charsadda killing 4 people,

چارسدہ…….چارسدہ کے علاقہ پلاٹو میں بھائی نے بہن کے ساتھ ملکر اپنے باپ،دادا اور دو سوتیلے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا ءکے حوالے کیا گیا ۔ گھر کے سربراہ مقتول کمال احمد کی بیوہ طاہرہ بیگم نے پولیس کوبتایا کہ ان کے مقتول شوہر نے پانچ شادیاں کی تھی جس میں ایک بیوی فوت ہو چکی ہے ۔ایک سال قبل ان کے شوہر کمال احمد نے ملزمان کامران اور اسکی بہن کوثر کی والدہ کو افغانستان میں فروخت کیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھااور آج موقع ملتے ہی انہوں نے والد کمال احمد دوسوتیلے بھائیوں عماد ، مہران اور داد فتح محمد کو بے دردی سے قتل کر دیااور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کی ہے۔