counter easy hit

چیلنجنگ کردار ہی فنکار کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں، اوم پوری

Om Puri

Om Puri

لاہور (جیوڈیسک) ورسٹائل اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ چیلنجنگ کردار ہی ایک فنکار کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معمول کے کردار تو ہر کوئی ادا کر سکتا ہے لیکن مشکل اور حقیقت کے قریب تر اداکاری کے جوہر دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

بھارتی فلموں کے بعد جب ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوئی تو بڑی انڈسٹری جان کر نہیں بلکہ کردارکی وجہ سے وہاں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

اوم پوری نے کہا میں اپنے پروفیشن کی بہت عزت اور قدر کرتا ہوں۔ اگر مجھے پاکستان سے کوئی اچھا کردار آفر کیا گیا تو میں ضرور کام کرونگا۔