counter easy hit

آرمی چیف کا چکلالہ گیریژن راولپنڈی کا الوداعی دورہ

 Chaklala Garrison Rawalpindi Army chief pays farewell visit


Chaklala Garrison Rawalpindi Army chief pays farewell visit

آرمی چیف نے چکلالہ گیریژن راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا ، جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا، جنرل ہیڈ کوارٹرز میں امریکی سفیر نے ان سے بھی ملاقات کی ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔ چکلالہ گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ٹین کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں جنرل راحیل شریف کی جی ایچ کیو میں امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر امریکی سفیر کاکہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایم کامیابیاں حاصل کیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website