counter easy hit

یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، وزیرخارجہ کی چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ اورچیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہم متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اپنی ایکسپورٹ اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین یورپین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو فیڈریشن کی سرگرمیوں اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام اہم خارجہ امور کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کرونا وبا سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا۔بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقع سے متعارف کروانے اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہی دلانے کیلئے ہم نے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے۔

chairman, seelani, welfare, molana bashir, AND, CHAIRMAN, EU-PAK, FRIENDSHIP, SHEHZAD LOOSAR, meet, FM, SHAH MEHMOOD QRURESHI, TODAY, IN, FOREIGN OFFICE-2

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری معاشی سفارت کاری کے باعث آج بہت سے یورپی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہم متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اپنی ایکسپورٹ اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔ دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا بشیر فاروقی نے بھی وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن کورونا کی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مولانا بشیر فاروقی نے وزیر خارجہ کو اپنے فلاحی ادارے کی خدمات سے متعارف کرواتے ہوئے، کرونا وبا کے دوران لنگر خانوں کے قیام سمیت مختلف فلاحی کاموں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے فلاح انسانیت کے حوالے سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کمزور طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے پوری قوم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران،غریب اور مزدور پیشہ خاندانوں کو بھوک سے بچانے کیلئے نجی فلاحی اداروں نے ریاست کے ساتھ مل کر راشن کی تقسیمِ سمیت گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔مولانا بشیر فاروقی نے دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے سبکدوش ہونیوالے پاکستانی ورکرز کے روزگار کی بحالی کیلئے کاوشیں بروئے کار لانے پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website