counter easy hit

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا وزارتِ خارجہ کیلئے 54 ہزار حفاظتی ماسکس کا عطیہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے وزارتِ خارجہ کیلئے 54 ہزار حفاظتی ماسکس کا عطیہ دے دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے جس طرح دنیا بھر کے مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کی معاونت کی ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت، پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔ وزیر خارجہ نے حفاظتی ماسکس کے عطیہ پر چین کی سینٹرل کمیونسٹ پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ مشیر پاکستان تحریک انصاف، برائے سی پی سی کوآپریشن بایزید کانسی نے حفاظتی ماسکس کا عطیہ پیر کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا۔

CENTERAL, COMMUNIST, PARTY, PRESENTED, 50000, MASKS, TO, FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website