counter easy hit

چیئرمین نادرا کی تقرری میرٹ پر ہوئی، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے زیر صدارت نادرا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں نادرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے نادرا کے نئے چیئرمین عمران یوسف مبین کو خوش آمدید کیا اور سابق قائم مقام چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عمران یوسف مبین کی تقرری پسند و ناپسند پر نہیں بلکہ میرٹ پر ہوئی۔ نادرا خدمات میں مزید بہتری لائے۔