counter easy hit

چئیرمین نیب کا استعفٰی

Chairman NAB resignationاسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ذوالفقار راحت نے چئیرمین نیب کے حوالے سے انکشاف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کے استعفے کی خبریں تو گردش کر رہی ہیں لیکن ہو گا اس کے برعکس، بہت سارے لوگ مستعفی ہوں گے، بہت سارے لوگ جیلوں میں جائیں گے لیکن چئیرمین نیب وہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب بہت زیادہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ چئیرمین نیب کو کئی مرتبہ بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، انہیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی۔ ان کو لالچ بھی دیا گیا۔ پاکستان کے اندر بہت سارے مافیاز ہیں  کئی لوگ ایسے ہیں جو ان کے سامنے ٹکتے بھی نہیں ہیں اور بہت سارے سندھ کے بیوروکریٹس ایسے ہیں جو ڈرتے ہیں ، ان کو بھی لوگ دھمکاتے ہیں لیکن ان حالات کے باوجود چئیرمین نیب ڈٹے ہوئے ہیں ۔ چئیرمین نیب وہ ہے جس کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مقرر کیا تھا۔ نیب میں جو کیسز چل رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے دور ہیں لیکن گالیاں موجودہ حکومت کو دی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند ادارے ہیں جہاں میرٹ کے مطابق کام ہو رہا ہے ورنہ یہ لوگ تو سمجھتے ہیں کہ ہر جگہ ان کے گلو بٹ اور ان کے غلام بیٹھے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرٹ پر ہیں اور جس کی کارکردگی ٹھیک ہے اس کو کسی سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک بہت بڑا المیہ میڈیا مینجمنٹ ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی مسلم لیگ ن کی خوبی اس لیے بن جاتی ہے کیونکہ ان کی میڈیا مینجمنٹ بڑی مضبوط ہے ۔