counter easy hit

ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ

38 paisa increase in dollar valueاسلام آباد: صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 150 کی سطح بھی عبور کرگئی تھی۔

دوسری جانب حکومتی احکامات پر ایف آئی اے نے ڈالر ذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا جبکہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا ڈالر ذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا اور کہا حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے فوری ایکشن کیلئے چھے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تمام ٹیموں کے سربراہان اسسٹنٹ ڈائریکٹرہوں گے۔ یاد رہے کہ ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے اور آئندہ جون تک 250 روپے تک جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امپورٹڈ میٹریل اہم عہدوں پر لگایا جائے گا تو یہ لوگ ادارے فروخت کر دیں گے۔یاد رہے ڈالر کی قیمت میں کل تیسری مرتبہ اضافہ ہوا تھاجس کے بعد اس کی قیمت 150 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ واضح رہے رواں ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 60 پیسےمہنگا ہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے30 پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کے داموں میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپےاضافہ ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج گرنے سے کاروباری برادری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے 1892 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔