counter easy hit

حکومت کے مشکل فیصلوں کے اچھے نتائج دیکھ کر اپوزیشن اپنے بیانیے بھلا کرمولانا کے پیچھے کھڑی ہوگئی، شریفوں اورزرداریوں کی گردن کا سریاہمیشہ کیلئے نکال گیا، چوہدری ماجد چیمہ

حکومت کے مشکل فیصلوں کے اچھے نتائج دیکھ کر اپوزیشن اپنے بیانیے بھلا کرمولانا کے پیچھے کھڑی ہوگئی، شریفوں اورزرداریوں کی گردن کا سریاہمیشہ کیلئے نکال گیا، چوہدری ماجد چیمہ

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف یورپ کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج بہت جلد سامنے آجائیں گے اور اپوزیشن کی دھوکے بازی کی سیاست دم توڑ جائیگی اسی خطرے کے پیش نظر لاک ڈائون اوردھرنوں کی سیاست شروع کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پسند سیاسی جماعتیں ہونے کی دعویدار دونوں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن بھی آج مذہب کارڈ کے پیچھے چھپنے پہنچ چکی ہیں جس سے ان کی فسطائیت اور جعلی سیاسی بیانیے پوری طرح عیاں ہوچکے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن کو وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہونا چاہیے جن کی وجہ سے شریفوں اورزرداریوں کی گردن کا سریا نکلا اور بالاآخر دونوں مولانا کے پیچھے کھڑے ہیں۔

 

Ch Majid Cheema, senior, Leader,PTI, Europe, condemned, the, opposition, dharna, and , all, efforts

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website