counter easy hit

پیرس، لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی ثبوت ہے، پوری قوم اب صرف وزیراعظم عمران خان کواپنا نجات دہندہ سمجھتی اورمانتی ہے، چوہدری ماجد چیمہ

پیرس، لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی ثبوت ہے، پوری قوم اب صرف وزیراعظم عمران خان کواپنا نجات دہندہ سمجھتی اورمانتی ہے، چوہدری ماجد چیمہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد چیمہ نے لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بھٹو فیملی کے گڑھ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت نے تاریخ کا دھار بدل دیا ہے۔ اب صرف اورصرف وزیراعظم عمران خان کی ذات ہی تمام پاکستانیوں کیلئے امید کا روشن چراغ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تخت لاہور کوفتح کرنے کے بعد تخت لاڑکانہ کی فتح وزیراعظم عمران خان کا بلاشبہ بہت بڑا کارنامہ ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب چاروں صوبوں میں صرف اورصرف وزیراعظم عمران خان کی حکمرانی ہوگی اور پورا پاکستان ریاست مدینہ میں تبدیل ہوتا ہوا نظر آئیگا۔

 

Ch Majid Cheema, Senior, Leader, PTI, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website