counter easy hit

عوام کا حقیقی خادم کون اور خواب دکھانے والاکون،چوہدری عمران اشرف گجر

 Ch Ashraf Gujjar Khan

Ch Ashraf Gujjar Khan

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)عوام کا حقیقی خادم کون اور خواب دکھانے والاکون۔۔؟ لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کے عوام بخوبی جان چکے ہیں،آئندہ انتخابات میں بھی عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح جنرل الیکشن کی تاریخ نہیں دہرائیں گے،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حاجی محمدزمان کائرہ مرحوم،حاجی محمداصغرکائرہ مرحوم ،چوہدری محمداسلم کائرہ سے لے کرچوہدری طاہرزمان کائرہ،قمرزمان کائرہ،چوہدری تنویراشرف کائرہ،چوہدری ندیم اصغرکائرہ،چوہدری ظہیراصغرکائرہ تک کائرہ خاندان کا ہرفردعوامی خدمت کے عظیم مشن سے منسلک ہے ،کائرہ خاندان کا 50سالہ سیاسی دورعوامی خدمت سے بھراپڑاہے ،لالہ موسیٰ سمیت حلقہ کے تمام میگاپروجیکٹس کائرہ خاندان لائے ،جس سے ضلع گجرات کا ہرباشعورشہری بخوبی واقف ہے۔