counter easy hit

تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق احمد جٹ پاکستان کے کامیاب نجی دورے کے بعد واپس پیرس پہنچ گئے

تحریک انصاف فرانس  کے نائب صدر چوہدری اشفاق احمد جٹ پاکستان کے کامیاب نجی دورے کے بعد واپس پیرس پہنچ گئے

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ  پاکستان کا کامیاب نجی دورہ مکمل کرکے آج پیرس پہنچے ۔اپنے مصروف دورہ میں انہوں نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کے علاوہ سرکردہ حکومتی شخصیات اورتحریک انصاف کے راہنمائوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان اہم ملاقاتوں میں انہوں نے اہم سیاسی وسماجی معاملات پر سینئر راہنمائوں کی رائے لی اور اوورسیز پاکستانیوں کی تجاویزاورمسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ان کی تجاویز کو انتہائی سود مند قرار دیا اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ اس موضوع پربات کر کےمزید لائحہ عمل ترتیب دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

انہوں نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کے حوالےسے ان کے متحرک کردار اور ان کو پاکستان میں اہم ترین سہولیات  کی بہت فکر ہے اور وہ انکے ہر قسم کے مسئلے حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ch ashfaq jutt, Vice President, PTI, France

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website